بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سکیورٹی اہلکار نے فارس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: پوری دنیا حیران اور ششدر ہو کر دیکھ رہی ہے کہ صہیونی رجیم کے مجرم اور نسل کُش وزیرِ اعظم، نیتن یاہو نے اپنے چہرے سے تمام نقاب ہٹا چکا ہے، یہاں تک کہ اس نے ایران کی مکمل تباہی کو اپنا انتخابی نعرہ بنا لیا ہے!
اس سکیورٹی اہلکار نے زور دے کر کہا: ایران یقیناً ہر خطرے کا اسی سطح پر جواب دے گا۔
ایران مکمل طور پر تیار اور پہلی چنگاری کا منتظر ہے
انھوں نے مزید کہا: "ایران مکمل طور پر تیار ہے اور پہلی چنگاری کا منتظر ہے اور اگر معمولی سے معمولی جارحیت بھی شروع ہوئی تو ان خطرات کا اسی سطح پر، بے مثال تیز رفتاری اور شدت سے، میدان عمل میں، جواب دے گا۔"
اس سکیورٹی اہلکار نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کے آبادکار باشندوں کو سنجیدہ مشورہ دیتے ہوئے کہا: "نیتن یاہو کی ممکنہ آخری حماقت سے نمٹنے کے لئے ہر لمحہ تیار رہیں اور ابھی سے اپنا بھاگنے کا مقام متعین کریں اور فرار کے لئے منصوبہ بندی کریں۔"
انھوں نے واضح کیا: "ایران اس بات کا پابند ہوگا کہ اس کے حملوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی سے بھاگنے کے زمینی، بحری اور ہوائی راستے اور ان تک جانے والے راستے، اسرائیل کے محفوظ ترین مقامات رہیں گے اور ان کو بحفاظت بھاگنے کا پورا پورا موقع دیا جائے گا۔"
اس سکیورٹی اہلکار نے آخر میں نشاندہی کی: "دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں، اس پر عمل کرتے ہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ